داسو ڈیم دہشت گردی کیس میں 2 ملزمان کو 13، 13 بار سزائے موت سنانے کا حکم دیا ہے۔
ایبٹ آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے داسو ڈیم دہشت گردی کیس میں ملزمان کو 13، 13 بار سزائے موت سنانے کا حکم دیا ہے۔
سزائے موت پانے والوں میں محمد حسین عرف زوان ماما اور محمد ایاز عرف جانباز شامل ہیں، مجرمان کو دفعہ 302 میں 13 برس عمر قید اور 15، 15 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔
دونوں مجرموں کو سزائے موت سے قبل 14، 14 سال قید بامشقت بھی بھگتنا ہوگی، اس مقدمے میں عدالت نے دیگر 4 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا ہے۔
پریمیئر انٹیلی جنس ادارے کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور خصوصی ٹیم نے بلائنڈ کیس حل کیا اور بتایا کہ خودکش بمبار سمیت پورا گروپ طویل عرصے سے دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث تھا۔
Comments are closed.