منگل 28؍ربیع الاول 1444ھ25؍اکتوبر 2022ء

داسو: لاپتا ہونے والی گاڑی دریائے آباسین میں گری مل گئی

داسو کے قریب لاپتا ہونے والی گاڑی دریا ئے آباسین میں گری مل گئی، حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی میں خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد سوار تھے۔

لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش کا کام آج دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل شاہراہِ قراقرم پر رحیم آباد کے قریب سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تھا۔

دریا کے تیز بہاؤ کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.