بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دارالحکومت میں شہری سہولیات میں بین الاقوامی معیار ہونا چاہیے، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں شہری سہولیات بین الاقوامی معیار کے مطابق ہونی چاہئیں۔

وزیراعظم کی زیرصدارت دارالحکومت کےانتظامی امور اور شہری سہولیات پر اجلاس ہوا، چیئرمین سی ڈی اے نے ترقیاتی منصوبوں اور انتظامی امور پر بریفنگ دی۔

عمران خان نے مزید کہا کہ دارالحکومت میں شہری سہولیات بین الاقوامی معیار کے مطابق ہونی چاہئیں، اسلام آباد کے شہریوں کو مہیا سہولیات میں مزید بہتری لائی جائے۔

وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ امنِ عامہ،صحت اور پراپرٹی سے متعلقہ انتظامی امور کو مزید موثر بنایا جائے۔

اجلاس کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے اسلام آباد میں ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.