دادو میں موجود سیلابی پانی نے جوہی شہر کو چاروں طرف سے گھیر لیا، تحصیل جوہی کا 70 فیصد حصہ زیر آب آگیا۔
شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت جوہی شہر کی آخری ڈیفنس لائن رنگ بند کی مضبوطی کا کام شروع کردیا ہے۔
خیرپور ناتھن شاہ سے میہڑ تک این 55 انڈس ہائی وے بھی زیر آب آگئی، جس کے بعد اسے میہڑ سے سندھ بلوچستان اور پنجاب کی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.