مین نارا ویلی ڈرین میں تین مقامات پر شگاف ڈال دیے گئے، شگاف گاؤں چھپر جمالی، کلھوڑو اور خیر محمد لغاری پر لگائے گئے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیم نالے میں چھپر جمالی کے مقام پر پڑنے والا شگاف 800 فٹ چوڑا ہوگیا، گاؤں خیر محمد لغاری اور کلھوڑو کے مقام پر پڑنے والے شگاف بھی 200 فٹ چوڑے ہوگئے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شگاف کے بعد سیلابی ریلا تیزی کے ساتھ جوہی کی طرف بڑھ رہا ہے، شگافوں کے باعث 65 سے زائد دیہات زیر آب آگئے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیلابی ریلے نے دو یونین کونسل جوہی 2 اور پیر مشائخ کو متاثر کردیا، جوہی شہر کے حفاظتی رنگ بند کے کمزور پشتوں کے باعث شہریوں میں خوف پھیل گیا ہے۔
Comments are closed.