سندھ کے ضلع دادو کی تحصیل میہڑ کی آخری ڈیفنس لائن سپریو بند میں 30 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا ہے، جس کی وجہ 100 سے زائد دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
حکومت سندھ نے پانی کا دباؤ کم کرنے کے لیے جوہی کنال میں شگاف ڈال دیا ہے، سیلاب جوہی شہر سمیت 60 دیہات کو متاثر کرے گا۔
دوسری جانب سانگھڑ کے قریب سیم نالے کا شگاف پر نہ کیا جا سکا، پانی سانگھڑ شہر کی جانب بڑھنے لگا اور کئی دیہات زیر آب آ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں حالیہ سیلاب اور بارشوں کے باعث 24 گھنٹوں میں مزید 28 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 48 افراد زخمی ہوئے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق سیلاب اور بارشوں کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد1061 ہوگئی، اب تک سب سے زیادہ اموات سندھ میں 349 ہوئی ہیں، جاں بحق افراد میں 359 بچے، 470 مرد اور 210 خواتین شامل ہیں۔
Comments are closed.