منگل4؍شوال المکرّم 1444ھ25؍اپریل 2023ء

دادو، مسافر کوچ الٹنے سے 25 مسافر زخمی

سندھ کے ضلع دادو میں میہڑ کے قریب کولاچی موری کے مقام پر مسافر کوچ الٹ گئی، حادثے میں 25 مسافر زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر کوچ لاڑکانہ سے کراچی جا رہی تھی کہ حادثہ پیش آیا، کوچ میں پھنسے مسافروں کو نکالا جارہا ہے۔

پولیس کے مطابق کوچ بھوسے سے بھری ٹریکٹر ٹرالی کو کراس کرتے ہوئے الٹی، حادثے کے زخمیوں کو تعلقہ اسپتال خیرپور ناتھن شاہ منتقل کیا جارہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.