داؤدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین دورۂ کراچی مکمل کر کے واپس روانہ ہو گئے۔
مفضل سیف الدین نے 10 روز تک کراچی میں قیام کے دوران مصروف دن گزارے۔
کراچی ایئر پورٹ پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے معزز مہمان کو رخصت کیا۔
اس موقع پر بوہری جماعت کراچی کے اراکین بھی موجود تھے۔
ڈاکٹر مفضل سیف الدین نے کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میرا دوسرا گھر ہے، پاکستان آ کر ہمیشہ بے حد خوشی ہوتی ہے۔
سیدنا مفضل سیف الدین کراچی سے ایئر عربیہ کی پرواز G9543 سے شارجہ روانہ ہوئے ہیں۔
کراچی میں قیام کے دوران انہیں صدرِ پاکستان کے مساوی پروٹوکول دیا گیا۔
Comments are closed.