
سندھ کے ضلع خیر پور کے علاقے کھینواری کے قریب نارا کینال میں کشتی الٹ گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کشتی میں 11 افراد سوار تھے جن میں سے 5 کو بچا لیا گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ کشتی الٹ جانے سے لاپتہ 6 افراد کی تلاش جاری ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کشتی میں سوار افراد شادی میں شرکت کرنے کے لیے جا رہے تھے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.