صوبہ سندھ کے شہر خیرپور کے قریب ٹھری میرواہ کے علاقے میں قاری کا طالب علم کو زنجیروں سے باندھ کر تشدد، چیخ و پکار پر محلے والوں نے پوليس کو اطلاع کردی۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر طالب علم کو زنجیروں سے آزاد کرالیا۔
طالبعلم نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ قاری زنجیروں سے باندھ کر دو دن سے تشدد کر رہا تھا ۔
طالب علم کے بیان کی روشنی میں قاری کو حراست میں لے لیا گیا، واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
Comments are closed.