پیر 10؍صفر المظفر 1445ھ28؍اگست 2023ء

خیرپور: کمسن ملازمہ تشدد کیس، حویلی کے مزید 5 ملازمین کے سیمپلز لی لئے گئے

خیر پور کے علاقے رانی پور میں تشدد سے کمسن گھریلو ملازمہ فاطمہ کی ہلاکت کے کیس میں پیر کی حویلی کے ملازمین کے سیمپلز لے لئے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پیر اسد شاہ کی نشاندہی پر حویلی کے مزید پانچ ملازمین کے ڈی این اے کے لئے  سیمپلز لئے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق اب تک 14 افراد کے ڈی این اے سیمپلز ٹیسٹ کے لئے لیے جاچکے ہیں، تمام سیمپلز رپورٹ کے لئے کراچی لیبارٹری بھیجے گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.