بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خیرپور پولیس ٹریننگ سینٹر میں اہلکاروں کو زائدالمیعاد کورونا ویکسین لگانے کی تصدیق

خیرپور پولیس ٹریننگ سینٹر میں اہلکاروں کو زائدالمیعاد کورونا ویکسین لگانے کی تصدیق ہوئی ہے۔

انکوائری رپورٹ میں زائدالمیعاد کورونا ویکسین لگانے کی تصدیق کی گئی ہے، رپورٹ میں ڈاکٹر امر لال سمیت 5 ہیلتھ ملازم ذمہ دار قرار دیے گئے ہیں۔

انکوائری رپورٹ کے مطابق 170 پولیس اہلکاروں اور افسران کو ایکسپائرڈ بوسٹر ڈوز لگائی گئی، ویکسین دسمبر 2021 میں ایکسپائر ہوچکی تھی۔

رپورٹ کے متن کے مطابق ویکسینیشن کے باعث 4 اہلکاروں کی طبیعت خراب ہوئی تھی۔

خیرپور پولیس ٹریننگ سینٹر کے 8 اہلکاروں کی بوسٹر ڈوز ویکسینیشن کے اگلے روز طبیعت خراب ہوگئی۔

انکوائری رپورٹ میں اسٹورکیپر، ٹیکنیشن، میل نرس اور ویکسینیٹر کی غفلت قرار دیا گیا ہے جبکہ رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ  ذمہ دار ہیلتھ ملازمین کے خلاف کارروائی کی جائے۔

خیال رہے کہ خیرپورپولیس ٹریننگ سینٹر میں 24 جنوری کو اہلکاروں کی ویکسینیشن کی گئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.