اتوار 15؍جمادی الثانی 1444ھ8؍جنوری 2023ء

خیرپور: سیلاب متاثرہ خاندان کی بچی سردی سے ٹھٹھر کر جاں بحق

خیر پور کی تحصيل فیض گنج کے کئی علاقوں سے اب تک سیلابی پانی نہیں نکالاجا سکا، شدید سردی میں سیلاب متاثرین کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔

سیلاب متاثرہ خاندان کی ایک 5 سالہ بچی شدید سردی کا مقابلہ نہ کر سکی اور دم توڑ گئی۔

تحصيل فیض گنج کے گوٹھ محمد خان شر میں اب بھی سیلابی پانی نظر آ رہا ہے ایسے میں درجنوں متاثرہ خاندان بے گھر ہیں اور موسم کی سختیوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے تحر ملک بھر میں 26 لاکھ 3 ہزار متاثرہ خاندانوں میں امدادی رقوم تقسیم کردی گئیں۔

گوٹھ محمد خان شر میں متاثرہ خاندان کی ایک 5 سالہ بچی یاسمین سردی سے انتقال کر گئی۔

بچی کے والد اصغر شر کے مطابق بچی کو سردی لگنے سے نمونیا اور بخار ہو گیا تھا، جو جان لیوا ثابت ہوا اور وہ اسپتال میں دم توڑ گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.