صوبہ سندھ کے شہر خیرپور میں تعلیمی اداروں کی بندش کے خلاف اساتذہ کی جانب سے پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا جارہا ہے۔
احتجاج میں شامل مظاہرین نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو تالے لگا کر سندھ کی تعلیم تباہ کی جارہی ہے۔
اس کے علاوہ ٹنڈو محمد خان کے مختلف اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے بھی تعلیمی اداروں کی بندش کے خلاف احتجاج کیا۔
دوسری جانب دادو میں بھی تعلیمی اداروں کی بندش کے خلاف شہریوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔
شہریوں اور بچوں نے قاضی لائبریری سے دادو پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی۔
Comments are closed.