صوبۂ خیبر پختون خوا میں کنویں میں گرنے والے بچے کی لاش نکالنے کے لیے 7 ویں روز بھی مشینری سے کھدائی جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق خیبر پختون خوا کے ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ کے گاؤں عالم گودر میں کنویں میں گر کر جاں بحق ہونے والے بچے کی لاش کو کنویں سے نکالنے کے لیے آج 7 ویں روز بھی بھاری مشینری سے کھدائی کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ بورنگ کنویں میں مسلسل کھدائی کی جا رہی ہے، کام 45 میٹر تک پہنچ گیا ہے۔
یاد رہے کہ 4 سال کا بچہ 10 جنوری کو 85 میٹر گہرے کنویں میں گر گیا تھا اور 2 روز مسلسل کارروائی کے باوجود بچے کو ریسکیو نہیں کیا جا سکا تھا۔
بچے کے والدین اور علاقہ مکینوں نے کنویں کو قبر قرار دے کر بچے کی 11 جنوری کو نمازِ جنازہ بھی پڑھائی تھی لیکن بچے کی ماں کی فریاد پر مقامی حکّام کے فیصلے کے مطابق کنویں سے بچے کی لاش کو نکالنے کے لیے مسلسل کھدائی جاری ہے۔
Comments are closed.