چھٹی پر آئے ہوئے فرنٹیئر کور کے جوان کی لاش صوبہ خیبر پختون خوا کے ضلع خیبر کے علاقے تودہ مینہ سے ملی ہے۔
فرنٹیئر کور کے جوان کو چھریوں کے وار کر کے قتل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق تودہ مینہ کے علاقے سے ملنے والی ایف سی اہل کار کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔
قتل کیا گیا سپاہی 204 ونگ فرنٹیئر کور میں حاضر سروس تھا جو چند روز قبل جمرود میں اپنے گھر چھٹی پر آیا تھا۔
پولیس کے مطابق قتل کی وجہ اب تک سامنے نہیں آ سکی ہے، اس ضمن میں مزید تفتیش جاری ہے۔
Comments are closed.