خیبر پختون خوا کے 25 اضلاع میں ڈبل شفٹ اسکولوں کے لیے 20 کروڑ 81 لاکھ روپے جاری کر دیے گئے۔
ذرائع کے مطابق محکمۂ تعلیم نے اسکول اسٹاف کی تنخواہوں کی مد میں فنڈز جاری کرنے کی درخواست کی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فنڈز نہ ہونے کے باعث کئی اسکولوں میں ڈبل شفٹ بند کر دی گئی تھی۔
دستاویز کے مطابق فنڈز پشاور، مردان، نوشہرہ، صوابی، شانگلہ، سوات، ٹانک، ایبٹ آباد، بنوں، بٹ گرام، بونیر، چارسدہ، لوئر چترال، اپر چترال، دیر لوئر، اپر دیر، ڈی آئی خان ہری پور، ہنگو، کرک، کوہاٹ، لکی مروت، ملاکنڈ، مانسہرہ اور تورغر اضلاع کے اسکولوں کے لیے جاری کیے گئے ہیں۔
Comments are closed.