خیبر پختون خوا کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے دوران ثقافتی رنگ نمایاں رہے، کہیں موسم کی سختی میں گرما گرم چائے اور قہوہ کی چسکیاں، تو کہیں حلوے اور سموسوں سے پیٹ پوجا کی گئی۔
معذور بھی ووٹ ڈالنے آئے اور بزرگ شہری بھی، خواتین ووٹرز نے بڑی تعداد میں گھروں سے باہر آکر پولنگ اسٹیشنوں کی گہما گہمی بڑھا دی۔
نوشہرہ میں بڑی تعداد میں مرد خواتین ، ضعیف العمر اور معذور افراد اپنا ووٹ کاسٹ کرنے پولنگ اسٹیشن پہنچے۔
ٹانک کے پولنگ اسٹیشن کے باہر ووٹرز مونگ پھلی، چنے اور چائے کی عارضی دکان لگا کر خوب کمائی کرتے رہے، ڈیرہ اسماعیل خان میں ووٹرز گرما گرم سموسوں سے لطف اندوز ہوئے۔
بنوں میں ووٹرز کی مزیدار کھانوں سے خاطر مدارت کی گئی، سردی کے موسم میں ووٹرز حلوہ کھا کر اور چائے پی کر ووٹ ڈالنے پہنچے۔
مہمند میں الیکشن کی سرگرمیاں اپنی جگہ مگر قبائلی عوام اپنی روایت کے مطابق چائے اور قہوہ نہ چھوڑ سکے، پہلے چائے پی اور پھر ووٹ کاسٹ کیا۔
Comments are closed.