خیبر پختون خوا میں دہشت گردی کے 3 مختلف واقعات میں خودکش بمبار سمیت 2 دہشت گرد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے روڑی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 1 دہشت گرد ہلاک اور 2 زخمی ہوئے۔
ہلاک دہشت گرد کی شناخت ٹی ٹی پی کے خودکش بمبار اسامہ کے نام سے ہوئی ہے، جو علاقے میں ایک ہائی پروفائل واقعے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے مختلف ٹھکانے تباہ کر دیے، فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران 2 جوان شہید ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں بھی کرتے ہوئے 1 دہشت گرد ہلاک کر دیا جبکہ نائیک ظفر اقبال اور سپاہی حاجی جان نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادتِ نوش کیا۔
ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں آئی ای ڈی دھماکے میں حوالدار شاہد اقبال شہید ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود کسی بھی دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز کیے جا رہے ہیں، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔
Comments are closed.