جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

خیبر پختون خوا: ای گورننس پلیٹ فارم کے ای ڈیجیٹل ورک اسپیس کا اجراء

نگراں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا اعظم خان نے ای گورننس پلیٹ فارم کے ای ڈیجیٹل ورک اسپیس کا اجراء کر دیا۔

اعظم خان نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈیجیٹل ورک اسپیس سے سرکاری محکموں میں فائل ورک اور دیگر امور آن لائن نظام پر منتقل ہوں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ نظام سے سرکاری امور کی انجام دہی میں وقت کی بچت اور شفافیت یقینی ہو گی۔

نگراں وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ آن لائن نظام سے سرکاری محکموں کی استعداد کار میں کئی گنا اضافہ ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.