خیبر پختونخوا کی نگراں حکومت نے 9 صوبائی وزراء کو محکمے الاٹ کردیے۔
پشاور سے جاری اعلامیے کے مطابق مسعود شاہ کو اسٹیبلشمنٹ، ایڈمنسٹریشن اور انٹرپراونشل کو آرڈینیشن کے قلمدان تفویض کیے گئے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق احمد رسول بنگش کو خزانہ، ریونیو، ایکسائز اور نارکوٹکس کے محکمے الاٹ کیے گئے ہیں۔
نگراں حکومت کے اعلامیے کے مطابق آصف رفیق کو موسمیاتی تبدیلی، جنگلات، لائیو اسٹاک اور خوراک کے محکمے دیے گئے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق ارشاد قیصر کو جیل خانہ جات، زکوٰۃ، خصوصی تعلیم اور وومن امپاورمنٹ کے قلمدان تفویض کیے گئے ہیں۔
نگراں حکومت کے اعلامیے میں بتایا گیا کہ ڈاکٹر نجیب اللّٰہ کو سائنس و ٹیکنالوجی، انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی)، کھیل اور امور نوجوانان کے محکمے الاٹ کیے گئے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق قاسم جان کو ایلیمنٹری، سکینڈری و ہائر ایجوکیشن اور آرکائیوز، عامر عبداللّٰہ کو ضم اضلاع کے امور، انڈسٹریز، کامرس اور ٹیکنیکل ایجوکیشن کے محکمے تفویض کیے گئے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق عامر ندیم درانی کو صوبائی کابینہ میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، لوکل گورنمنٹ اور دیہی ترقی کے محکمے دیے گئے ہیں۔
نگراں حکومت میں انجینئر احمد جان کو مواصلات، ورکس اور ایریگیشن کے محکمے حوالے کردیے گئے ہیں۔
Comments are closed.