خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں 15 مئی سے 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق مہم کے دوران 35 لاکھ 35 ہزار سے زائد بچوں کی ویکسی نیشن کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق نوشہرہ، سوات، باجوڑ، ہنگو، کرک، خیبر، کوہاٹ، کرم، مہمند، اورکزئی اور چارسدہ میں مہم چلائی جائے گی۔
محکمہ صحت کا مزید کہنا ہے کہ پولیو مہم کےلیے 13 ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ جبکہ پولیو ٹیمیوں کی سیکیورٹی کےلیے21 ہزار اہلکار تعینات ہوں گے۔
Comments are closed.