خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
پشاور، مالاکنڈ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جبکہ چارسدہ، نوشہرہ، مردان، کوہاٹ، صوابی، سوات سمیت مختلف اضلاع میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز 175 کلومیٹر زیرِ زمین گہرائی میں تھا۔
Comments are closed.