محکمہ کھیل خیبر پختونخوا میں کروڑوں روپے کی مالی بے قاعدگیاں سامنے آ گئیں، آڈٹ رپورٹ کے مطابق جمرود اسپورٹس کمپلیکس کی بحالی، اپ گریڈیشن کا ٹھیکہ ٹینڈر لاگت سے18 فیصد کم پر دیا گیا۔
چار روزہ انڈر 21 گیمز کیلئے ہوٹل کا بل 7 دن کے حساب سے ادا کیا گیا، ڈی جی سپورٹس کےاکاؤنٹ سے ہوٹلنگ کی مد میں 43 لاکھ 44 ہزار روپے اضافی دیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق 26 کروڑ 9 لاکھ روپے سے زیادہ کا ٹھیکہ21 کروڑ 39 لاکھ روپے میں دیا گیا، ٹھیکیدار نے سیکیورٹی اور کال ڈپازٹ کی مد میں 2 کروڑ 9 لاکھ روپےجمع کرائے، جبکہ اسے 2 کروڑ 23 لاکھ روپے جمع کرانے تھے۔
ڈی جی اسپورٹس کے اکاؤنٹس سے 2021 اور2022 میں اضافی رقم دی گئی۔
آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انڈر 21 گیمز میں ہوٹل اور ٹی اے ڈی اے کی مد میں 2 کروڑ 94 لاکھ روپے کی مشکوک ادائیگی کی گئی۔
Comments are closed.