st louis hookups reddit gay clubs for hookups instant sex hookup sites hookup Colmar homemade hookup 2010 free hookup apps

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خیبر پختونخوا کے جنگلات میں 6 مقامات پر آگ بھڑک اٹھی

خیبر پختونخوا کے جنگلات میں 6 مقامات پر آگ بھڑک اٹھی ہے، آگ سے جھلس کر خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، شانگلہ میں آگ نے پہاڑوں پر قائم گھروں کو بھی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق مینگورہ کے نواحی علاقے پٹھانے، بریکوٹ کے علاقے ابالا، کبل کے علاقے سیگرام جبکہ تحصیل چارباغ کے علاقے کوٹ میں آگ تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ لوئر دیر کے پہاڑوں کے جنگلات میں بھی آگ بھڑک اٹھی ہے۔

حکام نے کہا کہ ریسکیو اہلکار، انتظامیہ اور پاک فوج کے اہلکار آگ بھجانے میں مصروف عمل ہیں۔

کنزرویٹر محکمہ جنگلات امین مینگل کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے علاقے شیرانی کے قدیم جنگلات میں لگی آگسے آبادی کو کوئی خطرہ نہیں

انتظامیہ کے مطابق حیران کن طور پر مختلف علاقوں کے پھاڑوں میں آگ ایک ساتھ لگی ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قریبی علاقوں کے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.