وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کو ترقی اور امن کا گہوارہ بنا کر رہیں گے۔
وزیراعظم سے آج مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کی قیادت نے ملاقات کی۔
ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو سمیت آئندہ انتخابات پر مشاورت کی گئی۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے خیبر پختونخوا کی ترقی کو یکسر نظر انداز کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بجٹ میں ضم شدہ قبائلی اضلاع کی ترقی کیلئے خصوصی اقدامات شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یقینی بنائیں گے کہ صحت و تعلیم کے منصوبوں سے صوبے کے عوام مستفید ہوں، باصلاحیت نوجوانوں کو آسان شرائط پر قرض اور لیپ ٹاپ دیں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کسانوں کو معیاری بیج، بروقت کھاد اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سرحدی اضلاع میں تجارت کیلئے سہولت پیدا کرکے معاشی مشکلات دور کریں گے۔
Comments are closed.