خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 7 افراد کا انتقال ہوا، صوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 1897 ہوگئی۔
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق خیبر پختون خوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 274 کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے نتیجے میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 66 ہزار 953 ہوگئی۔
محکمہ صحت کے مطابق خیبر پختون خوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 266 مریض صحتیاب ہوئے، صحتیاب افراد کی تعداد 62 ہزاد 198 ہوگئی ہے۔
پشاور میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 121 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، شہر میں کورونا کیسز کی تعداد 26 ہزار 976 ہوگئی، جبکہ پشاور میں کورونا سے 969 افراد کا انتقال ہوچکا ہے۔
Comments are closed.