خیبر پختونخوا کے نجی اسپتال میں سائیکاٹری ڈپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد علی کورونا وائرس سے انتقال کرگئے۔
پروونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈاکٹر محمد علی چند دنوں سے نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔
ڈاکٹر محمد علی کے انتقال کے بعد خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے ڈاکٹرز کی تعداد 64 ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار 117 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 95 ہزار 627 ہو چکی ہے۔
دوسری جانب خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 13 ہزار 121 ہو چکی ہے، اس سے اب تک کُل اموات 3 ہزار 103 ہو گئیں۔
Comments are closed.