خیبر پختونخوا کا ایک ہزار 332 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں پندرہ فیصد اضافہ ہوگا۔
بتایا جاتا ہے کہ صوبائی ترقیاتی پروگرام کے لیے 375 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ سرکاری اسکولوں میں 242 سائنس اور آئی ٹی لیبز قائم کی جائیں گی۔
قبائلی علاقوں میں 164 بنیادی صحت مراکز اور پندرہ سول اسپتال بحال کیے جائیں گے۔
بجٹ میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر قائم کرنے کا بھی اعلان کیا جائے گا۔
Comments are closed.