خیبر پختونخوا کا آئندہ مالی سال 23-2022 کے لیے 13 کھرب 32 ارب روپے کا بجٹ متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔
خیبر پختون خوا اسمبلی میں 64 سرکاری محکموں اور اداروں کے لیے 1332 ارب روپے کے مطالبات زر کی منظوری دی گئی۔
اجلاس سے قبل حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات ہوئے۔ ڈپٹی اسپیکر کے رویے کے خلاف اپوزیشن نے کٹوتی کی تحاریک پر بحث اور ووٹنگ کا اعلان کیا تھا۔
بعد ازاں اپوزیشن جماعتوں نے مختلف محکموں کے تخفیف زر کی تمام تحاریک واپس لے لیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.