ہفتہ 27؍ذیقعد 1444ھ17؍جون 2023ء

خیبر پختونخوا: کالعدم، غیر رجسٹرڈ تنظیموں پر کھالیں جمع کرنے پر پابندی

خیبر پختونخوا حکومت نے کالعدم اور غیر رجسٹرڈ تنظمیوں پر کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد کردی۔

محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ ارسال کردیا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ رجسٹرڈ اور فلاحی اداروں کو قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی اجازت ہوگی۔

مراسلے میں مزید کہا گیا کہ دہشت گردی کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کےلیے یہ اقدامات ضروری ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.