خیبر پختونخوا کابینہ میں توسیع اور ردوبدل کیا گیا ہے۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش اور ارشد ایوب خان کو صوبائی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ تین معاونین خصوصی کو وزیراعلیٰ کا مشیر بنادیا گیا ہے۔
محکمہ انتظامیہ خیبر پختونخوا کے اعلامیہ کے مطابق کامران خان بنگش اور ارشد ایوب خان کو وزیر بنادیا گیا ہے جبکہ تین معاونین خصوصی کو وزیراعلیٰ کا مشیر بنایا گیا ہے، جن میں ریاض خان، محمد عارف احمد زئی اور محمد ظہور شامل ہیں۔
اس سے قبل کامران خان بنگش معاون خصوصی اطلاعات و اعلیٰ تعلیم تھے۔
Comments are closed.