خیبر پختون خوا میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
محکمۂ صحت کے مطابق مردان، نوشہرہ، چارسدہ، ہری پور اور خیبر ڈینگی سے متاثر ہوئے ہیں۔
ڈینگی کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر پشاور میں بخار کی ادویات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔
پشاور میں بخار کی گولیوں کے پتے کی قیمت 17 روپے سے بڑھ کر 30 روپے ہو گئی۔
اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ بعض میڈیکل اسٹورز پر بخار اور سر درد کی ادویات دستیاب نہیں ہیں۔
دوسری جانب میڈیکل اسٹور مالکان نے کہا کہ بخار کی گولیوں کا پرانا اسٹاک موجود ہے، نیا اسٹاک نہیں آ رہا، مارکیٹ میں ادویات سپلائی نہیں ہو رہیں۔
اسٹور مالکان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈینگی سے بچاؤ کی ادویات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے، ادویات بلیک میں فروخت ہو رہی ہیں۔
Comments are closed.