ہفتہ یکم صفر المظفر 1445ھ19؍اگست 2023ء

خیبر پختونخوا: نگراں کابینہ میں 9 وزراء نے عہدے کا حلف اٹھالیا

خیبر پختونخوا میں نگراں کابینہ میں 9 وزراء نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

گورنر ہاؤس میں نگراں کابینہ کی حلف برداری کی تقریب ہوئی۔

گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے نگراں کابینہ کے اراکین سے حلف لیا۔

تقریب میں نگراں وزیرِ اعلیٰ محمد اعظم خان اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مستعفی کابینہ ارکان میں 14 نگراں وزیر اور 11 مشیر اور معاونین خصوصی شامل ہیں۔

سید مسعود شاہ، فیروز جمال شاہ، جسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر، احمد رسول بنگش، آصف رفیق اور ڈاکٹر نجیب اللّٰہ بحیثیت وزراء کابینہ کا حصہ بن گئے۔

اس کے علاوہ نگراں وزراء میں ڈاکٹر محمد قاسم جان، جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ اور سید عامر شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.