نانبائی ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا نے ہڑتال کا فیصلہ کر لیا ہے۔
صدر نانبائی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 15 جون سے مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں روٹی کی قیمت بڑھانے کی اجازت دی جائے یا آٹے کی قیمت کم کی جائے۔
صدر نانبائی ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ 120 گرام روٹی کی قیمت 20 روپے مقرر کی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ 80 کلو آٹے کا تھیلہ 7 ہزار 200 روپے سے بڑھ گیا ہے، ضلعی انتظامیہ مذاکرات نہیں کرتی، نہ کرے ہم مزید نقصان برداشت نہیں کرسکتے، دکانیں بند ہوں گی۔
Comments are closed.