ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں 75 لاکھ افراد شوگر کے مرض میں مبتلا ہیں۔
پاکستان اینڈوکرائن سوسائٹی کے زیر اہتمام ذیابیطس کے مرض سے بچاؤ اور اس بیماری سے آگاہی کے حوالے سے پشاور میں سمپوزیم منعقد ہوا۔
سمپوزیم میں ماہرین صحت نے بتایا کہ 75 لاکھ ایسے افراد بھی ہیں جنہیں شوگر ہے لیکن انہيں اس بیماری کا سِرے سے علم ہی نہیں۔
محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں شوگر کے مرض میں مبتلا افراد کی تعداد 3 کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ ہے، یوں پاکستان میں ہر پانچواں شخص شوگر کے مرض میں مبتلا ہے۔
خیبر پختونخوا میں 20 سے 40 سال کی عمر کے افراد شوگر کے مریض بن رہے ہیں۔
شوگر کے مریضوں میں اضافے کی وجہ غیر متوازن غذا اور آگاہی کا فقدان ہے۔
Comments are closed.