خیبر پختونخوا میں کورونا مثبت کیسز کی شرح گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 فیصد رہی۔
پشاور سمیت صوبے بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ مسلسل جاری ہے۔
محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6 فیصد رہی۔
کورونا مثبت کیسز کی سب سے زیادہ شرح لوئر دیر میں 50 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
پشاور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد، ابیٹ آباد میں 46 فیصد، باجوڑ میں 24 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق مردان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 16 فیصد، کوہاٹ میں 15 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
خیبر پختونخوا کے 10 اضلاع میں مثبت کورونا کیسز کی شرح صفر رہی۔
Comments are closed.