محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے میں 16 لاکھ 58 ہزار 405 افراد کی کورونا ویکسی نیشن کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔
پشاور سمیت صوبے بھر کے اسپتالوں میں کورونا ویکسی نیشن کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں 16 لاکھ 58 ہزار 405 افراد کی کورونا ویکسی نیشن کا عمل مکمل کر لیا گیا۔
صوبے میں 15 لاکھ 30 ہزار 540 افراد کو سائنو فارم کی پہلی خوراک جبکہ 4 لاکھ 56 ہزار 760 افراد کو سائنو فارم کی دوسری خوراک دی گئی۔
صوبے میں 27 لاکھ 77 ہزار 693 افراد کو سائنو ویک کی پہلی خوراک جبکہ 6 لاکھ 29 ہزار41 افراد کو سائنو ویک کی دوسری خوراک دی گئی۔
محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں 2 لاکھ 99 ہزار 2 افراد کو کین سائنو ویکسین بھی لگائی جاچکی ہے۔
صوبے میں 1 لاکھ 58 ہزار 521 افراد کو اسٹرازینکا ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی جبکہ 64 ہزار716 افراد کو اسٹرازینکا ویکسین کی دوسری ڈوز لگائی گئی۔
صوبے میں 1 لاکھ 54 ہزار 218 شہریوں کو پاک ویک کی ڈوز لگائی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق صوبے میں 4 ہزار 194 افراد کو فائزر ویکسین کی پہلی ڈوز جبکہ 3ہزار 752 افراد کو فائزر ویکسین کی دوسری ڈوز بھی لگادی گئی۔
رپورٹ کے مطابق صوبے میں 3 لاکھ 52 ہزار 31 افراد کو موڈرنا ویکسین کی پہلی ڈوز جبکہ 54 ہزار 668 افراد کو موڈرنا ویکسین کی دوسرے ڈوز لگائی گئی۔
Comments are closed.