ہفتہ 15؍صفر المظفر 1445ھ2؍ستمبر 2023ء

خیبر پختونخوا میں اینٹی اسمگلنگ ٹاسک فورس قائم

خیبر پختونخوا حکومت نے اینٹی اسمگلنگ ٹاسک فورس قائم کر کے اُس کے ٹرم آف ریفرنس (ٹی او آر) بھی جاری کردیے ہیں۔

پشاور سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا اینٹی اسمگلنگ ٹاسک فورس کے چیئرپرسن ہوں گے۔

ٹاسک فورس میں آئی جی خیبر پختونخوا، سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر ٹاسک فورس، ریجنل ٹیکس آفس سمیت تمام متعلقہ محکموں کے حکام بھی شامل ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق اینٹی اسمگلنگ ٹاسک فورس نگراں وزیراعظم کی ہدایت پر بنائی گئی، جس کا ہر 15 روز میں اجلاس پابندی سے بلایا جائے گا۔

ٹاسک فورس شوگر ملز، یوریا کی صنعتوں، پی او ایل ڈپوز اور سرحدی علاقوں کی نگرانی کرے گی۔

اعلامیے کے مطابق انٹیلی جنس رپورٹس پر پیشرفت کا جائزہ لینا ٹاسک فورس کے ٹاسک میں شامل ہے، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف اقدامات کی نگرانی بھی ٹاسک فورس کی ذمہ داری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.