خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 25 افراد کا انتقال ہوگیا۔ پشاور سے محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہزار 155 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت نے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 468 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ صوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد1 لاکھ 65 ہزار 980 ہوگئی۔
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق خیبر پختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثر 803 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ صوبےمیں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد1 لاکھ 53 ہزار 204 ہوگئی۔
صوبائی دارالحکومت پشاور میں 24 گھنٹے میں کورونا وائرس سے 6 افراد جاں بحق ہوئے۔ شہر میں کورونا وائرس سےجاں بحق افراد کی تعداد 2460 ہوگئی۔ پشاور میں کورونا سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 149افراد متاثر ہوئے ہیں۔ پشاورمیں کورونا کیسز کی تعداد 60 ہزار337 ہوگئی ہے۔
صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ صوبے میں ایک دن میں 10ہزار 516 نئے ٹیسٹ کیے گئے۔ جس کے مطابق مردان 67، صوابی میں41 اور کرک میں37 افراد کورونا میں مبتلا پائے گئے۔
Comments are closed.