فلڈ سیل کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے مختلف دریاؤں میں سیلابی صورت حال ہے، دریائے کابل میں نوشہرہ اور ورسک میں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔
نوشہرہ میں دریائے کابل میں پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 74 ہزار 335 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ورسک کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 30 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
فلڈ سیل کے مطابق دریائے کابل میں ادیزئی پل کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے، یہاں پانی کا بہاؤ 79 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دریائے سوات میں خوازہ خیلہ کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے اور یہاں پانی کا بہاؤ 83 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
فلڈ سیل کے مطابق دریائے سوات میں چکدرہ اور منڈا ہیڈ ورکس کے مقام پر بھی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔
دریائے سوات میں منڈا ہیڈ ورکس پر پانی کا بہاو 1 لاکھ 35 ہزار کیوسک رکارڈ، فلڈسیل
دریائے سوات میں چکدرہ کے مقام پر پانی کا بہاو 83 ہزار کیوسک رکارڈ، فلڈ سیل
چارسدہ کے مقام پر دریائے جیندی انتہائی اونچے درجے کا سیلاب، فلڈ سیل
چارسدہ کے مقام پر دریائے جیندی میں پانی کا بہاو 33 ہزار کیوسک رکارڈ، فلڈ سیل
Comments are closed.