کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اہلکاروں نے دہشت گردوں کی گرفتاری پر انعام نہ ملنے پر افسران کو خط لکھ دیا۔
خط میں لکھا گیا کہ دہشت گردوں کی گرفتاری میں معاونت کے باوجود سی ٹی ڈی اہلکاروں کو پیسے نہیں ملے ہیں۔
درخواست گزار اہلکار نے تحریر کیا کہ حکومت نے ایک دہشتگرد کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر کی تھی۔
ذرائع کے مطابق صوبے میں دہشت گردوں کے سروں پر مقررہ انعام نہ ملنے کی شکایت پر نوٹس لے لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی شوکت عباس نے ایسے اہلکاروں کو دفتر میں بلوالیا جن کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے ان دہشت گردوں کی گرفتاری میں معاونت کی، جن کے سروں پر حکومت نے انعام رکھا ہوا تھا۔
ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ہیڈ منی نہ ملنے والے اہلکار دفتر آسکتے ہیں، شکایت کا ازالہ کروں گا۔
Comments are closed.