خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمین کے لئے ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤئنس کی منظوری دے دی گئی۔
وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس بنیادی تنخواہ کے 15 فیصد کے برابر ہوگا۔ الاؤنس گریڈ 1 تا 19 کے ملازمین کو دیا جائے گا اور اس کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس دینے والا پہلا صوبہ ہے۔ موجودہ حالات میں سرکاری ملازمین کو درپیش مشکلات کا بخوبی ادراک ہے۔
محمود خان کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے سال بھی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافہ کیا تھا۔
Comments are closed.