ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

خیبر پختونخوا حکومت کے احکامات کی دھجیاں اڑادی گئیں

خیبر پختونخوا حکومت نے ہفتے اور اتوار کو ایک شہر سے دوسرے شہر کے درمیان چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کر رکھی ہے، لیکن حکومتی پابندی کی دھجیاں اڑا ئی جارہی ہیں۔

کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر خیبرپختونخوا حکومت نے ہفتہ اور اتوار کے روز ایک شہر سے دوسرے شہر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کر رکھی ہے لیکن ٹرانسپورٹرز نہ صرف حکومتی پابندی کی پرواہ کئے بغیر سواریاں بٹھاتے رہے بلکہ دیگر ایس او پیز کی خلاف ورزیاں بھی کرتے رہے۔

دوسری جانب جنرل بس اسٹینڈ کی انتظامیہ نے خلاف ورزی کرنے والے ٹرانسپورٹرز سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی پابندی کے تحت اڈہ مکمل بند ہے۔

انتظامیہ نے مزید کہا کہ بس اسٹینڈ سے باہر کھڑی بسوں پر پابندی عائد کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے۔

بی آر ٹی سمیت لوکل ٹرانسپورٹ اس حکومتی پابندی سے مستثنیٰ قرار دی گئی ہے، تاہم یہاں بھی کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لئے کارروائیوں کا سلسلہ تو جاری ہے۔

اس کے تحت جرمانے بھی عائد کئے جا رہے ہیں لیکن اس کے باوجود شہری کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں کرتے نظر آرہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.