خیبر پختونخوا کی نگراں حکومت نے پشاور بی آر ٹی کیس میں سپریم کورٹ سے حکم امتناع واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔
نگراں وزیراطلاعات فیروز جمال شاہ نے کہا کہ بی آر ٹی کیس میں حکم امتناع ختم کرکے تحقیقات کریں گے، ہم کوئی نیا کیس نہیں بنا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پہلے سے موجود کیسز میں تحقیقات ضروری ہیں، تحقیقات کرکے حقائق عوام کے سامنے لائیں گے۔
فیروز جمال شاہ نے مزید کہا کہ عوام کا پیسہ کہاں گیا، یہ پوچھنا ہر شہری کا حق ہے۔
Comments are closed.