جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

خیبر پختونخوا حکومت نے غیر قانونی مقیم افغانوں کا ڈیٹا مرتب کرلیا

خیبر پختونخوا حکومت نے غیر قانونی مقیم افغانوں کا ڈیٹا مرتب کرلیا، محکمہ داخلہ و قبائلی امور نے وزارت داخلہ کو ڈیٹا ارسال کر دیا۔

 محکمہ داخلہ نے صوبے کے 32 میں سے اکثر اضلاع میں مقیم افغانوں کا ڈیٹا ارسال کر دیا۔ صوبے کے بڑے شہروں میں 22 ہزار 347 غیر قانونی مقیم افغانوں کی نشاندہی کی گئی۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم نے 10سال قبل پشاور کی رہائشی لڑکی سے شادی کی تھی۔

دستاویز کے مطابق  پشاور میں 17 ہزار 832 غیر قانونی مقیم افغانوں کی نشاندہی ہوئی، خیبر میں 1523، کوہاٹ 1228، لوئر وزیرستان میں 607 افغانوں کی نشاندہی کی گئی۔

محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ بٹگرام، ٹانک، تورغر، کوہستان صوابی، وزیرستان، مانسہرہ سے ڈیٹا مرتب کیا جا رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.