الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بتایا ہے کہ صوبۂ خیبر پختون خوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے سلسلے میں انتخابی مہم کا آج آخری دن ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق خیبر پختون خوا میں 31 مارچ کو 18 اضلاع میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ صوبے میں آج رات 12 بجے انتخابی مہم کا وقت ختم ہو جائے گا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ رات 12 بجے کے بعد کوئی امید وار اپنے حلقے میں انتخابی مہم نہیں چلا سکتا۔
الیکشن کمیشن نے یہ بھی کہا ہے کہ ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ہو گی۔
Comments are closed.