خیبر پختونخوا حکومت نے انتخابی مہم سے متعلق قواعد و ضوابط (ایس او پیز) کی کاپی عدالت عالیہ پشاور میں جمع کرادی۔
صوبائی حکومت کے ایس او پیز میں کہا گیا کہ سیاسی جماعتوں کو 14 دن قبل جلسے کےلیے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دینا ہوگی، جلسوں میں راستوں کو بند نہیں کیا جائے گا، ٹریفک بھی چلتی رہے۔
ایس او پیز کے مطابق اس حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کی مقامی قیادت کو حلف نامہ دینا ہوگا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ بعض سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو سیکیورٹی خدشات ہیں، جن میں سب سے زیادہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی)، اُس کے بعد ن لیگ اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) شامل ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ صوبے کی سابقہ حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانیے پر خطرہ ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ انتخابات کے دوران کالعدم دہشت گرد تنظیمیں اس کا فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔
Comments are closed.