خیبر پختونخوا میں لمپی اسکین سے اب تک 783 جانوروں کے ہلاک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
صوبے بھر میں جانوروں کی بیماری لمپی اسکین سے متعلق محکمہ لائیواسٹاک نے رپورٹ جاری کر دی۔
رپورٹ کے مطابق اس بیماری سے 783 جانور صوبے بھر میں ہلاک ہوئے ہیں، کرم میں 112 اور پشاور میں 110 جانور ہلاک ہوئے۔
محکمہ لائیواسٹاک کی رپورٹ کے مطابق 97 جانور لکی مروت اور 85 بنوں میں ہلاک ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا میں لمپی اسکین سے 1 ہزار 269 جانور متاثر ہوئے ہیں، جس کے بعد متاثرہ جانوروں کی تعداد 17 ہزار 192 تک پہنچ گئی ہے۔
محکمہ لائیواسٹاک کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں 2 لاکھ 88 ہزار سے زیادہ جانوروں کی ویکسی نیشن کروائی گئی ہے، روزانہ مختلف پوائنٹس اور منڈیوں میں جانوروں پر اسپرے اور ویکسی نیشن کی جا رہی ہے۔
Comments are closed.