خیبر پختون خوا کے ضلع خیبر کے علاقے سلطان خیل میں سرچ آپریشن کیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران خالی مکان سے خود کش جیکٹ برآمد ہوئی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی علی مسجد سے گرفتار مشکوک شخص سے تفتیش کے نتیجے میں کی گئی۔
سیکیورٹی ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ خود کش جیکٹ کو ناکارہ بنادیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل ضلع خیبر میں واقع علی مسجد میں خودکش دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی شہید ہو گئے تھے۔
Comments are closed.